Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جمال احمد کا یوسی 19 کا دوراہ، عوام سے ملاقات کی

یوسی آرگنائزر سمیر بھائی جوائنٹ و اراکین یوسی کمیٹی کے ساتھ مصطفی آباد کی مارکیٹ کا دورہ کیا

0

جمال احمد کا یوسی 19 کا دوراہ، عوام سے ملاقات کی

کراچی : ممبر صوبائی اسمبلی پی ایس 130جمال احمد نے ٹاون ممبران اختر، آصف احمد کے ہمراہ یوسی 19 کا دوراہ کیا۔ یوسی آرگنائزر سمیر، جوائنٹ و اراکین یوسی کمیٹی کے ساتھ مصطفی آباد کی مارکیٹ کا بھی دورہ کیا۔

مارکیٹ کی ایسوسی ایشن اور دوکانداروں سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے۔ جمال احمد نے علاقہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سے رابطہ کیا اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے بات کی اور جمال احمد کی کاوشوں سے فوری طور پر موبائل اور پولیس کے جوان بھی مارکیٹ پہنچی۔ مارکیٹ کی ایسوسی ایشن اور دوکانداروں سے اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کی یقین دہانی کرائی اور روزانہ کی بنیاد پر پولیس کے گشت کو معمول بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

مارکیٹ کی ایسوسی ایشن اور دوکانداروں نے ایم کیو ایم پاکستان اور ممبر صوبائی اسمبلی جمال احمد کا شکریہ ادا کیا۔

Comments
Loading...