Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی نمائش چورنگی پر جاری دھرنے میں شرکت، متاثرین کیلئے ہمدردی کا اظہار

حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے اور پاراچنار جانے والے راستے کھولے جائیں ادوایات، کھانے پینے کی اشیاء کی رسد فوری بحال کی جائے۔ ایم کیو ایم پاکستان

0

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی نمائش چورنگی پر جاری دھرنے میں شرکت، متاثرین کیلئے ہمدردی کا اظہار

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی نمائش چورنگی پر جاری دھرنے میں شرکت، وفد میں شبیر قائمخانی، حفیظ الدین، مسعود محمود، اشرف علی اور اراکین اسمبلی شامل تھے ۔ ایم کیو ایم کے وفد نے پارا چنار میں جاری ظلم و بربریت کی مذمت اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظالم کے خلاف جب بھی آواز اُٹھے گی ایم کیو ایم اُس آواز کے ساتھ کھڑی ہوگی پاراچنار میں جاری ظلم اور طویل عرصے سے ادویات اور اشیائے خوردونوش کی بندش غیر انسانی عمل ہے حکومت بتائے کہ ایسے کون سے عناصر ہیں جو ریاست سے مضبوط ہونے کا تاثر دے رہے ہیں؟

وفد نے مزید کہا کہ پارا چنار میں ہونے والی خونریزی بند کروانے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے اور پاراچنار جانے والے راستے کھولے جائیں اور ادوایات، کھانے پینے کی اشیاء کی رسد فوری بحال کی جائے۔

Comments
Loading...