Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاون میں فائرنگ کے دوران ایک شخص زخمی

زخمی ہونے والے شخص کی شناخت پرویز (عرف گڈو) ولد حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔ چھیپا انفارمیشن بیورو

0

شادمان ٹاون میں فائرنگ کے دوران ایک شخص زخمی

تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون نارتھ ناظم آباد کراچی میں وارداتوں میں کافی اضافی دیکھنے میں آیا ہے۔ جس کی وجہ سے علاقہ مکین خوف کا شکار ہیں۔ 4 اپریل 2023 کو تقریباََ 4 بجے کے قریب شادمان نمبر 01، ڈبل اے فوڈز کے برابر والے ہوٹل پر ڈکیتوں نے واردات کرتے ہوئے ایک شخص کو گولی ماردی۔

علاقہ مکین جو موقعہ پر موجود تھے، انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والا شخص شادمان ٹاون میں ہی اسٹیٹ چلایا کرتا ہے۔ لوگ اس کو گڈو بھائی کے نام سے جانتے ہیں۔

وہ کچھ دوستوں کے ساتھ ہوٹل پر موجود تھا۔ 2 موٹر سائیکل پر 4 لڑکے آئے اور انہوں نے پستول دیکھا کر موبائیل لینے شروع کردئے۔ کچھ فاصلے پر لڑکے کرکٹ کھیل رہے تھے انہوں نے دیکھا تو شور کردیا۔

جس پر ان ڈکیتوں نے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں ایل گولی گڈو بھائی کی کمر میں لگی اور ڈکیت فرار ہوگئے۔ گڈو بھائی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments
Loading...