منشیاف و گٹکا ماوا مافیاز کے خلاف پولیس ایکشن کی پزیرائی عوام کی جانب سے ہونی چاہیے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن
افسران مافیاز کے خلاف اقدامات سے اسٹیک ہولڈرزاور عوام کو آگاہ کریں۔ آئی جی سندھ
منشیاف و گٹکا ماوا مافیاز کے خلاف پولیس ایکشن کی پزیرائی عوام کی جانب سے ہونی چاہیے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن
کراچی : آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے میں “اے پلس” (اے+) کیٹگری کے منشیات و گٹکا ماوا مافیاز،منشیات کے اڈوں،تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں اور ان کے گٹھ جوڑ کے خاتمے سے متعلق پولیس کے مجموعی امور و اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد۔ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز،سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ،ڈی آئی جیز،ہیڈکواٹرز، اسپیشل برانچ اور اے آئی جیز نے بالمشافہ جبکہ ڈی آئی جیز، زونل،ڈویژنل اور سی آئی اے،ضلعی ایس ایس ہیز اور ایس پیز شعبہ تفتیش نے ذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔
ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نے صوبے میں اے پلس کیٹگری کے منشیات و گٹکاماوا مافیاز،منشیات کے اڈوں، تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں اور ان کے گٹھ جوڑ کے خاتمے سے متعلق پولیس اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اسپیشل برانچ کی جانب سے ہر ماہ صوبے میں اے پلس کٹیگری کے منشیات مافیاز کی فہرست ترتیب دے کر ضلعی پولیس کے ساتھ شیئر کی جارہی ہے۔ ڈی آئی جی اسپیشل برانچ
ضلعی پولیس ماہانہ بنیاد پر اے پلس کٹیگری کے منشیات مافیاز کے خلاف بھرپور وسخت کاروائی کررہی ہے۔ بریفنگ اسپیشل برانچ نے اگست کے مہینے میں بھی اے پلس کٹگری کے بدنام زمانہ منشیات مافیاز،بڑے منشیات اڈوں،تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروخت کرنے والے بڑے مافیاز،آن لائن منشیاف فروخت کرنے والے بڑے مافیازکے ساتھ گٹکا ماوا مافیاز کی تازہ فہرست ترتیب دی تھی۔ بریفنگ
مجموعی طور پر رواں سال صوبے بھر میں اے پلس کٹیگری کے 316 منشیات مافیاز میں سے 285 گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ ڈی آئی جی اسپیشل برانچ
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ فہرست میں شامل اے پلس کیٹگری کے 163 بڑے گٹکاماوا مافیاز میں سے 142 کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ فہرست میں نشاندہی کیے گئے 31 بڑے منشیات کے اڈوں میں سے 27 کو پولیس نے تباہ و بند کروادیا ہے۔ تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروخت کرنے والے اے پلس کٹیگری کے 69 مافیاز میں سے 60 کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ 63 آن لائن منشیات فروخت کرنے والوں میں سے 38 کو سی آئی اے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ صرف اگست کی فہرست میں شامل اے پلس کیٹگری کے 100 بڑے منشیات مافیاز میں سے 88 کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔
ڈی آئی جی حیدرآباد نے کہا کہ منشیات و گٹکا مافیاز کے خاتمے کے لئے ملزمان کے خلاف ایک سے زیادہ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی سی آئی اے نے کہا کہ آن لائن منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لئے ڈیجیٹل طریقہ کار اختیار کیا جارہا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ گٹکا ماوا مافیاز کے خلاف بھی منشیات مافیازکے خلاف جیسے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ منشیات کی آن لائن خرید و فروخت بالخصوص ترسیل کی روک تھام کے لئے کوریئر کمپنیز کی بھی مدد لی جارہی ہے۔ ہرمافیااور اس کے اہل خانہ کی فائنانشل ٹرانزیکشن کی تحقیقات ضروری ہیں۔
ایڈشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ منشیات مافیاز کی فائنانشل ٹرانزیکشنز میں ٹیرر فائنانسگ کے شواہد ملے ہیں۔ ہر منشیات مافیا کا مکمل ڈیٹا اور میپنگ کی جائے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ اے پلس کیٹگری کے منشیات و گٹکا مافیاز کو گرفتار کرنے والے افسران و جوانوں کو شاباش ہے۔ ضلعی پولیس افسران کی جانب سے اسپیشل برانچ کی فہرست میں شامل مافیاز کی گرفتاری کے لئے انتہائی سنجیدہ کوششیں قابل تعریف و ستائش ہیں۔ سندھ پولیس کی جانب سے منشیات مافیاز کے خاتمے کے لئے مئی کے مہینے سے مہم جاری ہے۔ منشیات مافیاز اور ان کے گٹھ جوڑ کا خاتمہ سندھ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اگلا مرحلہ گرفتار مافیاز کو عدالتوں سے سزائیں دلوانا ہے۔ منشیات مافیازُ کے خلاف پراسیکیوٹر کی مشاورت سے ٹھوس ومضبوط کیس بنائیں۔ منشیات مافیاز کی ضمانتیں روکنے اور ضمانت دینے والوں کی چھان بین کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار منشیات مافیاز کی فائنانشل ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کریں۔ ٹیرر فائنانسگ کے ثبوتوں یا اطلاعات کی صورت میں درج کیسز ایف آئی کو منتقل کریں۔ منشیات وگٹکا ماوا مافیاز کے مقدمات کے اندراج میں لاپرواہی برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔ منشیاف و گٹکا ماوا مافیاز کے خلاف پولیس ایکشن کی پزیرائی عوام کی جانب سے ہونی چاہیے۔ افسران مافیاز کے خلاف اقدامات سے اسٹیک ہولڈرزاور عوام کو آگاہ کریں۔