پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار۔
تھانہ بہادر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار۔
کراچی : ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار۔ تھانہ بہادر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ اور کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم عمیر عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ گرفتار ملزمان میں عمیر ولد نعمان اور عبد الولی ولد سیف الرحمن شامل ہیں۔