Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بین الصوبائی منشیات سپلائر بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار

ملزم سے ایک بیگ برآمد ہوا، جس میں 15 کلو 600 گرام چرس موجود تھی۔

0

بین الصوبائی منشیات سپلائر بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار

کراچی : ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائی۔ بین الصوبائی منشیات سپلائر بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار۔ تھانہ گارڈن کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے ایک بیگ برآمد ہوا، جس میں 15 کلو 600 گرام چرس موجود تھی۔

ملزم کی شناخت “دلبر علی” کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر “عثمان” نامی بڑے منشیات فروش سے منشیات حاصل کر کے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔ ملزم رات گئے “بنارس” سے چرس سے بھرا بیگ لے کر آ رہا تھا، جس دوران “گارڈن پولیس” نے اُسے گرفتار کیا۔ ملزم پولیس سے بچنے کے لیے اکثر موٹر سائیکل پر منشیات سپلائی کرتا تھا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ اُس کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ، جناب اسد رضا نے بہترین کارکردگی پر متعلقہ ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔ گرفتار ملزم کے گروہ کے دیگر ساتھیوں سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

Comments
Loading...