Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شہزاد مظہر کی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن انکروچمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل پٹنی ،ٹاؤن کوآرڈینیٹروکونسلر زید احمد سے یوسی آفس میں ملاقات

شہزاد مظہر نے مطالبہ کیا کہ انڈہ موڑ، ڈسکو موڑ و یوپی چورنگی و سڑکوں سے ٹھیلوں اور یوسی کی گرین بیلٹوں و فٹ پاتھوں سے تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے

0

شہزاد مظہر کی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن انکروچمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل پٹنی ،ٹاؤن کوآرڈینیٹروکونسلر زید احمد سے یوسی آفس میں ملاقات

کراچی : جماعت اسلامی، نارتھ ناظم آباد یوسی1 سرسید کے چیئرمین سید شہزاد مظہر نے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن انکروچمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل پٹنی و ٹاؤن کوآرڈینیٹر/کونسلر زید احمد سے یوسی آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کی گرین بیلٹ، سڑک و فٹ پاتھوں سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے واضح ہدایت کے باوجود یوسی میں نئی سے نئی تجاوزات قائم ہورہی ہیں۔ ڈی سی، کے ایم سی اینڈ ٹی ایم سی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور پولیس سمیت متعلقہ سرکاری اہلکار باقاعدگی سے اپنا حصہ وصول کررہے ہیں۔ جبکہ بلدیاتی انتظامیہ کو ھاکر زون و پتھارےداروں کو قابو کرنے کیلئے بروئے کار نہی لایا جارہا۔

کے ایم سی کے اہلکاروں نے اسکے خاتمے کی جدوجہد کی بجائے اسے فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور انہیں کوئ چیک کرنے والا نہی ہے جبکہ بلدیاتی نمائندے مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ شہزاد مظہر نے مطالبہ کیا کہ انڈہ موڑ، ڈسکو موڑ و یوپی چورنگی و سڑکوں سے ٹھیلوں اور یوسی کی گرین بیلٹوں و فٹ پاتھوں سے تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے۔

Comments
Loading...