Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اورنگی کے علاقے مچھلی مارکیٹ میں اندرون مکان قائم گٹکا ماوا فیکٹری پر چھاپہ

پولیس نے خفیہ اطلاع پر بدنام زمانہ گٹکا ماوا فروش نعمان عزیز اور عمیر عزیز کے گھر پر قائم گٹکا فیکٹری پر کارروائی کی۔

0

اورنگی کے علاقے مچھلی مارکیٹ میں اندرون مکان قائم گٹکا ماوا فیکٹری پر چھاپہ

کراچی : ویسٹ، تھانہ اورنگی کے علاقے مچھلی مارکیٹ میں اندرون مکان قائم گٹکا ماوا فیکٹری پر چھاپہ، ملزمان فرار۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر بدنام زمانہ گٹکا ماوا فروش نعمان عزیز اور عمیر عزیز کے گھر پر قائم گٹکا فیکٹری پر کارروائی کی۔ پولیس کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں گٹکا ماوا، چھالیہ و دیگر سامان برآمد کرلیا گیا، جبکہ فیکٹری میں ملوث ملزمان فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی ویسٹ

فیکٹری سے 70 پڑیاں تیار گٹکا ماوا، 40 کلو سے زائد چھالیہ، جیلانی پاؤڈر، مختلف تمباکو، چونا، کیمیکل، پیکنگ ریپرز و دیگر سامان برآمد ہوا۔ گٹکے کی سپلائی میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل نمبری کے کیو آئی-8568 کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔ ملوث ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments
Loading...