Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ریالٹی شو لازوال عشق اور عائشہ عمر کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا

0

ریالٹی شو لازوال عشق اور عائشہ عمر کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر آج کل ایک ریالٹی شو جس کا نام لازوال عشق ہے نشر ہورہا ہے۔ جو کہ یوٹیوب اور فیس بک پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس شو کی ہوسٹ پاکستان کی مشہور اداکارہ عائشہ عمر ہیں۔ اس ریالٹی شو کی 11 قسط سوشل میڈیا پر آچکی ہیں۔

حالہ کہ یہ پاکستان کا پہلا ریالٹی شو نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی شو نشر ہوچکے ہیں۔ لیکن روسٹ کرنے والوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس ریالٹی شو پر کڑی تنقید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر صرف شو کو ہی نہیں بلکہ اداکارہ عائشہ عمر اور ان کے ساتھ ساتھ اس شو میں حصہ لینے والے لڑکے اور لڑکیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

کڑی تنقید کے باوجود بھی سوشل میڈیا ویب سائیٹ یوٹیوب پر اس شو کے 38 ہزار سے زیادہ سبز کرائبر ہوچکے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے پی ٹی اے کو بھی درخواست کی ہے کہ اس شو کو بند کیا جائے۔

Comments
Loading...