کمیشن کوئی بھی فیصلہ قانون کے مطابق ہی کرے گی۔ سعید غنی
وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن سعید غنی کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔
کمیشن کوئی بھی فیصلہ قانون کے مطابق ہی کرے گی۔ سعید غنی
کراچی : وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن سعید غنی کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و سیکرٹری کمیشن سید خالد حیدر شاہ، ارکان عبدالرحیم سومرو، وسیم احمد ارسانی، علی احمد بلوچ سیکرٹری قانون، ڈی جی کمیشن ابوبکر مدنی، ٹاؤن چیئرمین ابراہیم حیدری ٹاؤن نذیر بلوچ، میونسپل کمیشنر اور میونسپل کمیشنر گڈاپ احمد یار، حاجی شریف شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔
اجلاس میں گڈاپ اور ابراہیم حیدری ٹائون کے مابین مویشیوں کے ٹیکس کی وصولی کے تنازعہ کے حل کے حوالے سے دونوں ٹائونز کے زمہ داران نے اپنے اپنے موقف کو سامنے رکھا۔
سعید غنی نے کہا کہ کمیشن کوئی بھی فیصلہ قانون کے مطابق ہی کرے گی۔ ہم نے پہلے بھی دونوں ٹائونز کو مشورہ دیا تھا کہ وہ دونوں باہمی مشاورت کرکے اس تنازعہ کو حل کریں تاہم ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن دونوں ٹائونز کو ایک بار پھر 20 اگست تک کی مہلت دے رہی ہے کہ وہ باہمی مشاورت سے اس تنازعہ کو حل کرلیں اور 20 اگست تک اپنی جو مشاورت ہو وہ کمیشن کو جمع کروادے، جس کے بعد کمیشن اس کا کوئی حتمی فیصلہ کرے گی۔