چاہت پانڈے کے حوالے سے سلمان خان نے کردیا عجیب خلاصہ
چاہت پانڈے نے سلمان خان کے لگائے ہوئے الزام کو غلط قرار دے دیا۔
چاہت پانڈے کے حوالے سے سلمان خان نے کردیا عجیب خلاصہ
بگ بوس 18 کے گھر میں فیملی ویک جاری ہے۔ اس کے چلتے ہی چاہت پانڈے کی والدہ نے گھر میں آکر ایویناش کو سب سے پہلے اپنے ٹارکٹ پر لیا اور کہا کہ آپ نے جو باتیں چاہت کے بارے میں بولی ہیں وہ غلط ہے۔ آپ ایک وومینائزر ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ بگ بوس 18 کے گھر میں ایک عدالت لگی تھی اور اس گھر کے باپر بھی ایک عدالت آپ کا انتظار کررہی ہے۔ انہوں نے ایویناش کو بہت زہادہ برا بھلا بولا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بتایا کہ چاہت نے کہا تھا کہ وہ ایوئناش سے اس وجہ سے بات نہیں کرتی ہے کہ وہ ایک لڑکی باز لڑکا ہے۔
چاہت پانڈے کو ویک اینڈ کے وار پر سلمان خان نے تنقید کا نشانہ بنایا اور ایک کیک کی تصویر دیکھائی اور کہا کہ یہ کیک کس وجہ سے آیا تھا اور کس نے بھیجا ہے۔ آپ خود بتا دیں تو اچھا ہے اس میں چھپانے کی کوئی بات نہیں ہے۔ جس کے بعد چاہت کے اوپر کئی سوال کھڑے ہوگئے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ چاہت پانڈے کا کوئی چکر چل رہا ہے جس کے بارے میں اس نے اپنے گھر والوں تک کو کچھ نہیں بتایا ہے۔ ایویناش کا اس بارے میں کہنا تھا کہ چاہت سب کو بتا دو۔ اچھا کیوں جھوٹ بول رہی ہو۔