Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بگ بوس 18 کے گھر سے باہر آکر کشش کپور نے گھر والوں کے بارے میں کیا کہا ؟؟؟

کشش کپور کا بگ بوس 18 کے گھر سے باہر آنے کے بعد پہلا انٹرویو

0

بگ بوس 18 کے گھر سے باہر آکر کشش کپور نے گھر والوں کے بارے میں کیا کہا ؟؟؟

بگ بوس 18 کے گھر سے باہر آتے ہی کشش کپور نے دیا انٹرویو۔ جس میں انہوں نے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ بیہار میں بہت زیادہ ٹیلنٹٹ لوگ ہیں میں ان سب کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی۔ شوتیکا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ کبھی کسی طرف نہیں تھی وہ کبھی ادھر تھی اور کبھی اودھراور ابھی وہ کدھر کی بھی نہیں ہے تو وہ ادھر کی ہے۔ تو میں اس پر کچھ نہیں کہنا چاہتی ہوں اس کے لئے اچھا ہے جیسا صحیح لگ رہا ہے ویسا کرے۔

وویین کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ ایموشلن ہوگئے ہیں اور مینوپیلیٹ بھی ہوچکے ہیں ۔ ٹاپ پانچ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کشش نے کہا کہ میرے خیال سے ٹاپ پانچ میں چاروں لڑکے اور شلپہ یا ایشا میں سے کوئی ایک ہوگا۔

ایشا کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایول بول کر یا تو بہت سیکسی ہورہی ہے یا پھر بہت کیوٹ ہورہی ہے، لیکن دونوں میں سے وہ کچھ بھی نہیں ہورہی تھی۔میرے خیال سے ایول سے زیادہ اچھا لفظ ان کے لئے مین ہے۔ کیونکہ ایول ہونے کے لئےبہت دماغ کی ضرورت ہے۔ وہ اس لئے مین ہیں۔

رجت اور دیگ وجے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے وہ ایپیسوڈ دیکھا ہوگا تو میں اس وقت سب کے خلاف جاکر دیگ وجے کے ساتھ کھڑی تھی۔ جب کہ اس سے میری لڑائی ہوئی تھی۔

اگلی دفعہ کون گھر سے باہر آنے والا ہے اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شوتیکہ یا چاہت میں سے کوئی ایک باہر آنے والا ہے۔ کرن کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے سیٹ پر ایک جوتش آئے تھے جنہوں نے کہا تھا کہ کرن کو لڑکیوں سے دور رہنا چاہیئے۔ میں خالی اتنا کہوں گی کہ چم کو کو کرن جیسے لڑکوں سے دور رہنا چاہیئے۔ مجھے نہیں لگتا ہے کہ ان کو سچ میں کچھ ہے اور باہر آکر آگے چلنے والا ہے۔

چاہت کے بارے میں سوال کے جواب میں کشش نے کہا کہ کسی کو صحیح ثابت کرنے کے لئے کسی کے سیکریٹ کو باہر لا کر کسی کو غلط ثابت کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دیگ وجے سے اگر ضرورت ہوئی تب بھی ہاتھ نہیں ملاوں گی اور ناہی ساتھ کام کروں گی۔ ہوگیا جو ہونا تھا اچھائی دیکھانی تھی دیکھا دی۔ پھر انہوں نے کہا کہ کام الگ بات ہے گھر آتی لکشمی کو کون منع کرتا ہے۔

بگ بوس کی طرف سے آفر کے بارے میں انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے دو کڑوڑ کی آفر ہوتی تو میں لے لیتی۔

Comments
Loading...