Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی زیر نگرانی شاہین فورس کی مختلف مقام پر اسنیپ چیکنک

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مختلف مقام پر اس طرح کے بیرئیر موجود ہیں۔

0

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی زیر نگرانی شاہین فورس کی مختلف مقام پر اسنیپ چیکنک

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے سینٹرل میں جرائم کے خاتمے کے لئے اہم قدم اٹھایا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ان مقام پر جہاں جرائم زیادہ رپورٹ ہورہے تھے پولیس لائیٹ والے بیرئیرز لگوائے۔ اس میں انہوں نے عوام سے بھی مدد حاصل کی اور مختلف اوقات میں شاہین فورس کے جواںوں کو ان مقام پر اپنی حاضری کو یقینی بنانے کو کہا۔

اس سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جرائم میں کافی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عوام نے بھی اس پر ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔ شاہین فورس کے جوان پی سی عطا اللہ اور پی سی عبدالوہاب اپنے گرائض باخوبی پورا کررہے ہیں۔ ان کی مختلف مقام پر اسنیپ چیکنگ کی تصاویر بھی مندرجہ ذیل ہیں۔

Shaheen Force, under the supervision of SSP Central Zeeshan Shafique Siddiqui, conducted snap checks at various locations.
Shaheen Force, under the supervision of SSP Central Zeeshan Shafique Siddiqui, conducted snap checks at various locations.

اس قدم سے پولیس اور عوام کے درمیان ایک ایسا رشہ قائم ہوا ہے کہ عوام نے پولیس والوں کو اگاہی دینا شروع بھی کردیا ہے۔ نارتھ ناظم آباد سیکٹر 14بی اور سیکٹر 14اے والوں نے ایک واٹس ایپ گروپ بھی قائم کیا ہے۔ جس میں عوام کے ساتھ ساتھ پولیس کے لوگ بھی شامل ہیں اور جیسے ہی کوئی مشکوق شخص یا واردات ہوتی ہے تو فورا گروپ پر شئیر کیا جاتا ہے۔ جس سے جرائم میں کافی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرنے میں بھی عوام پولیس والوں کی مدد کرتی نظر آرہی ہے۔

عوام اور پولیس کے درمیان یہ رشہ قائم کرنے میں ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی، ایس ایچ او شاہراہ نورجہاںعابد شاہ، عمیر عثمانی، جاوید صدیقی اور دیگر لوگوں شامل ہیں۔

Comments
Loading...