شاہراہِ نور جہاں پولیس کا اسٹریٹ کریمنل کے ساتھ پولیس مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
پولیس مقابلہ کے ڈی اے گراؤنڈ نزد عبداللہ کالج کے پاس ہوا دوران مقابلہ ایک ملزم پولیس پر فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا
شاہراہِ نور جہاں پولیس کا اسٹریٹ کریمنل کے ساتھ پولیس مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی : ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ شاہراہِ نور جہاں پولیس کا اسٹریٹ کریمنل کے ساتھ پولیس مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس مقابلہ، کے ڈی اے گراؤنڈ نزد عبداللہ کالج کے پاس ہوا۔ دوران مقابلہ ایک ملزم پولیس پر فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت بنارس خان ولد گل مہدین کے نام سے ہوئی جبکہ فراری ملزم کی شناخت حسن زادہ ولد نامعلوم کے نام سے ہوئی۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل 30 بور لوڈ میگزین تین راؤنڈ اور دو عدد موبائل فون برآمد ہوئے۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ تھانہ ضابطے کی کاروائی مکمل کر کے مقدمے کا اندراج کیا جائے گا۔
عوام کا اس اقدام پر شاہراہ نورجہاں پولیس کا شکریہ۔ شہری بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے کافی پریشان تھے۔