Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

امتحانات کے اختتام کے بعد پورے امتحانی عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔ ڈاکٹر سید شرف علی شاہ

منگل کے روزنقل میں ملوث 92امیدواروں کی رپورٹ بورڈ کے شکایتی سیل میں درج ہوئیں

0

امتحانات کے اختتام کے بعد پورے امتحانی عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔ ڈاکٹر سید شرف علی شاہ

کراچی:ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت جاری سالانہ امتحانات کے موقع پر چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹرسید شرف علی شاہ نے کہا کہ امتحانات کے اختتام کے بعد پورے امتحانی عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ویجلینس ٹیموں اور بورڈ کی ٹیموں کی جائزہ رپورٹ ہی کی روشنی میں آئندہ کے امتحانی مراکز کے تعین کا فیصلہ کیا جائے گا۔ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے گلشن اقبال میں تعمیر ملت گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور وہاں کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ امتحانی عمل کو شفاف بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور طلبأ کوٹھنڈے پانی کی سہولت مہیا کریں۔

آج منگل کے روز صبح میں نہم جماعت سائنس گروپ کیمیا نظری (پرچہ اول)اور شام کی شفٹ میں ریاضی (پرچہ دوم) کے پرچے ہوئے۔ مزید براں آج منگل کے روز امتحانی پرچوں کے دوران10 موبائل فون سمیت نقل میں ملوث 92 امیدواروں کی رپورٹ بورڈ کے شکایتی سیل میں درج ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق حب آفیسرز نے آغوش اسپیشل چلڈرن اسکول، گلشن حدیدسے نقل کے 5امیدوار جبکہ دی اسمارٹ سیکنڈری اسکول، گلشن حدید کیمپس سے 21گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ایگرو ٹیک، ملیر سے نقل کے 43حب آفیسر نے کنگ ایڈورڈ گرامر اسکول، ماڈل کالونی سے نقل کے 7 رخشندہ پبلک اسکول، اورنگی ٹاؤن سے 4حب آفیسر نے میٹرو پولیٹن اکیڈمی، گلشن اقبال سے 3جبکہ دوپہر کی شفٹ میں حب آفیسر نے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر ۱، لیاری کوارٹرز سے نقل کے 8 حب آفیسر نے خان لیاقت علی خان سیکنڈری اسکول ملیر سے 1امیدوار کو اصل امیدوار کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑا۔

Comments
Loading...