Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان ٹاؤن میں پانی کی قلت، تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما علاقہ مکینوں کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد واٹر کارپوریشن کے دفتر پہنچ گئے۔

علاقہ مکین کا پانی کی بندش پر احتجاج

0

شادمان ٹاؤن میں پانی کی قلت، تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما علاقہ مکینوں کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد واٹر کارپوریشن کے دفتر پہنچ گئے۔

کراچی : شادمان ٹاون میں پانی کی بندش کی وجہ سے علاقہ مکین کا احتجاج۔ علاقہ مکین نے پہلے علاقہ میں جمع ہوکر تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں کو جمع کیا اور اس کے بعد ان کے ساتھ نارتھ ناظم آباد واٹر کارپوریشن آفس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی رہنماوں میں میری پہچان پاکستان پارٹی کی طرف سے مقصود قریشی موجود تھے۔ ایم کیو ایم پاکستان سابق کونسلر ندیم احمد، پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 130 کے شاہد حسین اور عدیل صاحب، جماعت اسلامی کے کونسلر منیب وسیم، عمیر طلحہ، مشائق نور خان اور ان کے ساتھ ساتھ سوشل ورکر عزیر عثمانی، ناصر صاحب، اقبال صاحب، شعیب صاحب، ارسلان صاحب، نعمان صاحب، دانش صاحب و علاقہ مکین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

نارتھ ناظم آباد واٹر کارپوریشن میں ان لوگوں نے وہاں موجود عملہ کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ایکسی این سہیل اطعیب وہاں موجود نہیں تھے۔ ان سے بھی فون پر بات کی گئی اور پانی کے مسلہ کے بارے میں ان کو آگاہ کیا گیا۔ اس کے بعد علاقہ مکین اور تمام لوگوں نے ڈی سی آفس ڈسٹرکٹ سینٹرل جاکر بھی پانی کے حوالے سے اپنی شکایت درج کرائی۔

پانی کے حوالے سے علاقہ مکین میں کافی غم و غصہ دیکھنے میں آیا۔ علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ اگر پانی کسی وجہ سے نہیں آرہا ہے اور ایسا ہمارے علاقہ کی سپلائی کے دوران ہی ہوتا ہے تو ہمیں اس کے بدلے کسی اور دن پانی دیا جائے۔

Comments
Loading...