Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پاک بحریہ ہمارے سمندری مفادات کے تحفظ میں طاقت کا ستون ہے۔ سید مراد علی شاہ

کراچی شو کا انعقاد نشان پاکستان، سی ویو کے مقام پر کیا گیا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

0

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی آئیڈیاز کراچی شو میں بطور مہمان خصوصی شرکت

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی آئیڈیاز کراچی شو میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔ کراچی شو کا انعقاد نشان پاکستان، سی ویو کے مقام پر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا آئیڈیاز 2024ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئیڈیاز کا میرے شہر میں منعقد ہونا بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ ہمارا کراچی پاکستان کی بحری سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ آئیڈیاز 2024، کا تھیم “امن کے لیے ہتھیار” ہے۔ پاکستان کے اس فلسفے کی حقیقی عکاسی کرتا ہے کہ امن کے لیے طاقت اور تیاری ضروری ہے۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ فوجی صلاحیت کو جارحیت کے آلے کے بجائے تنازعات کو روکنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ ہمیں اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے چوکنا رہنا چاہیے۔ ہمارا حتمی مقصد ہمیشہ امن اور استحکام ہے۔ مجھے بین الاقوامی مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ آپ کا دورہ مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے میں تعاون اور باہمی احترام کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔ دنیا میں امن اور خوشحالی کے لیے تعاون ضروری ہے۔ استحکام، امن اور سفارت کاری کے لیے ہماری مشترکہ وابستگی پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج آپ نے جس شو کا مشاہدہ کیا، وہ ہماری فوجی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے، آئیڈیاز امن اور سلامتی کے لیے ہماری غیر متزلزل عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ آئیڈیاز کے شاندار انعقاد کرنے پر مجھے پاک افواج بالخصوص پاک بحریہ کے جوانوں فخر ہورہا ہے۔ منصوبہ بندی، کوآرڈینیشن اور یہ سیٹ اپ اس پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کا حقیقی عکاس ہے۔ پاک بحریہ ہمارے سمندری مفادات کے تحفظ میں طاقت کا ستون ہے۔ آج کے کراچی شو میں مسلح افواج نے غیر معمولی صلاحیتوں کی جھلک دکھائی ہے۔ پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ نے کراچی شو میں بہترین مظاہرے پیش کئے۔ ہم سرحدوں بلکہ آزادی اور جمہوریت کی اقدار کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔ آئیڈیاز ہمارے بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد ہیں۔ پاکستان نے دنیا بھر سے فوجی حکام، دفاعی ماہرین، سفارت کار اور صنعت کے رہنما ؤں کی سینئر قیادت کو اکٹھا کیا ہے۔ ہم امن قائم کرنے کے مشترکہ مقصد کے لیے متحد ہیں۔ ہمارا مقصد عالمی دفاع اور سلامتی کے معاملات میں گفتگو، تعاون اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیڈیاز میں بین الاقوامی مندوبین کی موجودگی امن کے لیے عالمی عزم کو واضح کرتی ہے۔ ہمیں ملکی دفاعی مصنوعات کی نمائش پر فخر ہے جو کہ بین الاقوامی معیار پر پورا اترتے ہیں۔ ہم قومی سلامتی کی ضروریات اور عالمی امن کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ دہشت گردی، بحری قزاقی، سائبر سیکورٹی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے روایتی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ ذمہ داری کی ضرورت ہے۔ آئیڈیاز 2024 ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جہاں قومیں خیالات کا تبادلہ کرنےاور نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے اکٹھے ہوئی ہیں۔ پاکستان کی دفاعی صنعت نے حالیہ برسوں میں نہ صرف تکنیکی ترقی کی ہے بلکہ خود انحصاری کو فروغ دینے میں بھی نمایاں پیش رفت کی ہے۔ پاکستان دفاعی صلاحیتوں کے ساتھ علاقائی سلامتی کے لیے وسیع نظریہ رکھتا ہے۔ آئیڈیاز 2024 میں غیر ملکی مندوبین کی شرکت ہماری اقوام کے درمیان دوستی کے رشتے کو مضبوط کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم غیر ملکی مندوبین کی شراکت کی قدر کرتے ہیں۔ عالمی ہم آہنگی کے مشترکہ مقصد کے لیے ہم ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔ آئیڈیاز 2024ء میں پرجوش تعاون کرنے پر سندھ کی عوام کا مشکور ہوں۔ آج یہاں آپ کی موجودگی ہماری مسلح افواج اور پاکستان کے شہریوں کے درمیان مضبوط رشتے کی عکاسی ہے۔

آخر میں، میں اس تقریب کو ممکن بنانے والے تمام منتظمین، شرکاء، غیر ملکی مندوبین اور خاص طور پر پاک بحریہ کی انتھک کوششوں کے لیے جس نے آج کے شو کی کامیابی کو یقینی بنایا، میں اپنی تہہ دل سے تعریف کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں۔

Comments
Loading...