Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ناگن چورنگی کے پاس پانی کی لائین لیک، واٹر کارپوریشن سے لائین تبدیل کرنے کی درخواست

بفرزون سیکٹر 3 اور 4 کی واٹر کارپوریشن سے فوری ایکشن لینے کی درخواست

0

ناگن چورنگی کے پاس پانی کی لائین لیک، واٹر کارپوریشن سے لائین تبدیل کرنے کی درخواست

تفصیلات کے مطابق ناگن چورنگی، بفرزون سیکٹر 5اے3 اور 5اے4 میں موجود پانی کی مین لائین جو ناگن چورنگی سے دیار شیری کی طرف جارہی ہے۔ مختلف مقام سے لیک نظر آتی ہے۔ اس کی وجہ یہ دیکھنے میں آئی ہے کہ یہ لائین بہت زیادہ پرانی ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے جب بھی لائین میں پانی کا پریشر زیادہ ہوتا ہے یہ لائین لیک ہوجاتی ہے۔

حالہ کہ واٹر کارپوریشن نارتھ ناظم آباد کی ٹیم نے اس لائین کی کئی دفعہ مرمت بھی کی ہے لیکن کوئی بھی فائدہ نہیں ہوا ہے۔ اس لائین کی لیک ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ پانی گٹر میں جاتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے بفرزون کی عوام نے واٹر کارپوریشن میں درخواست بھی جمع کرائی ہے۔ لیکن ابھی تک اس لائین کی تبدیلی کا کام عمل میں نہیں لایا جاسکا ہے۔

بفرزون کی عوام نے ایم ڈی واٹر کارپوریشن اور مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب صاب سے درخواست کی ہے کہ وہ اس پر فوری ایکشن لیں اور لائین کی تبدیلی کے لئے جتنی جلدی ہوسکے فنڈ جاری کرے اور اس پورے کام کو اپنی نگرانی میں جلد از جلد مکمل کرائیں۔ پوری لائین تقریبا 3 ہزار رنگ فٹ ہے۔ اگر آدھی لائین بھی تبدیل کردی جائے کافی بڑا مسلہ حال ہوسکتا ہے۔

بفرزون کی عوام کو پاکستان پیپلز پارٹی اور مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب سے کافی امید ہے کہ وہ اس کام کو جلد از جلد کرادیں گے۔

Comments
Loading...