عید کے تیسرے روز ڈیفنس فیز 2 میں شہری کو اُس کے بیٹے کے سامنے قتل کرنے والا سفاک ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی پولیس کی بہتری کاروائی۔
عید کے تیسرے روز ڈیفنس فیز 2 میں شہری کو اُس کے بیٹے کے سامنے قتل کرنے والا سفاک ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی : عید کے تیسرے روز ڈیفنس فیز 2 میں شہری کو اُس کے بیٹے کے سامنے قتل کرنے والا سفاک ملزم، محمد قاسم عرف مانی، پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے شیریں جناح تھانے کی حدود میں مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا، جنہوں نے فائرنگ کر دی۔
جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جو بعد میں اسپتال میں دم توڑ گیا۔ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد۔ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔