Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا

0

تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی : تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے درج ذیل ملزمان کو گرفتار کیا گیا:۔

۔1. مشارب ولد ندیم

۔2. کریم ولد آصف

۔3. طٰہٰ ولد نوید

۔4. غلام عباس ولد محمد علی

گرفتار ملزمان سے 2 عدد 30 بور ٹی ٹی پستول اور 7 عدد موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزمان نے انکشاف کیا کہ مذکورہ موبائل فون اسلحے کے زور پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف تھانوں کی حدود سے چھینے گئے، جن کے مقدمات درج ہیں:۔

مقدمہ نمبر 84/2025، دفعہ 392/397/34، تھانہ خواجہ اجمیر نگری

مقدمہ نمبر 203/2025، دفعہ 392/397/34، تھانہ خواجہ اجمیر نگری

مقدمہ نمبر 69/2025، دفعہ 397/34، تھانہ گبول ٹاؤن

دورانِ تفتیش ملزمان نے مزید وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

Comments
Loading...