Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سندھ کوسٹل ہائی وےاکنامک کوریڈور بن جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے توانائی احسن اقبال کی ملاقات

0

سندھ کوسٹل ہائی وےاکنامک کوریڈور بن جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے توانائی احسن اقبال کی ملاقات۔ ملاقات میں صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی ناصر شاہ بھی شریک۔

احسن اقبال نے کہا کہ مکران کوسٹل ہائی وے 25 سال پہلے بنائی تھی لیکن اسے اکنامک کوریڈور کا درجہ نہ مل سکا۔ کیٹی بندر روڈ پر آج ٹریکٹر لگا کے کام شروع کیا ہے۔یہ وفاقی روڈ 36 کلومیٹر ہے اور اس کی لاگت 16.2 بلین روپے ہے۔ سندھ کے تمام پراجیکٹس کی مکمل فنڈنگ بروقت کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کی زیر تعمیر کوسٹل ہائی وے اگلے 5 مہینوں میں مکمل ہوجائے گی۔ سندھ کوسٹل ہائی وےاکنامک کوریڈور بن جائے گا۔

ناصر شاہ نے کہا کہ کیٹی بندر روڈ اُس پوائنٹ سے شروع ہوتا ہے جہاں سندھ کا ختم ہوتا ہے۔

وفاقی پی ایس ڈی پی میں 3 بلین روپے رکھے ہیں اور 2 بلین روپے جاری کیے ہیں۔ سندھ کے پراجیکٹس کی فنڈنگ پرغور۔ ملاقات میں ملکی معیشت ، ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر گفتگو۔

Comments
Loading...