پولیس کا ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف علاقوں میں کومبنگ/ سرچ آپریشن۔
کومبنگ/سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔
پولیس کا ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف علاقوں میں کومبنگ/ سرچ آپریشن۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف علاقوں میں کومبنگ/ سرچ آپریشن جاری۔ کومبنگ / سرچ آپریشن 03 ٹیموں پر مشتمل ہے، جس کی نگرانی سب ڈویژنل (ایس ڈی پی او) گلشن، نیو ٹاؤن، محمود آباد، جمشید کوارٹرز، بہادر آباد، فیروز آباد، سچل اور سہراب گوٹھ کررہے ہیں۔ کومبنگ/سرچ آپریشن جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی طور پر رہائش پذیر اور منشیات فروشوں کے خلاف کیئے جارہے ہیں۔
کومبنگ/سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔ بائیو میٹرک تلاش ڈیوائسز کی مدد سے متعدد مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن / تصدیق بھی کی جا رہی یے۔ کومبنگ/سرچ آپریشن میں متعلقہ ایس ایچ اوز، افسران و جوان، انٹیلیجنس اسٹاف، تلاش ڈیوائس آپریٹرز اور لیڈیز اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔