Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی محنت رنگ لے آئی، سینٹرل میں جرائم میں کمی

ایس ایس پی سینٹرل نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جرائم کے خاتمنے کے لئے بہت اہم اقدامات اٹھائیں ہیں۔

0

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی محنت رنگ لے آئی، سینٹرل میں جرائم میں کمی

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جرائم کے خاتمنے کے لئے بہت اہم اقدامات اٹھائیں ہیں۔ جس میں سب سے بڑا کام پولیس کی نفری کو ان جگہ استعمال کرنا ہے جہاں جرائم بہت زیادہ تھے اور اب ان میں بہت زیادہ کمی آئی ہے۔ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پولیس کے چھوٹے بیریئر بنوائے اور ان کو ان جگہ لگوایا جہاں سے اسٹریٹ کرائم کرنے والے عوام کو باآسانی لوٹ لیا کرتے تھے۔

اس کے لئے انہوں نے سوشل میڈیا کا بھی استعمال کیا اور ایک گروپ بنایا جس میں عوام ان بیرئر کو لگوانے کے بعد تصویر شئیر کرتی ہے اور پولیس کی نفری فوری وہاں پہنچ کر چیکنگ کا عمل شروع کردیتی ہے۔ ان بیریئر پر پولیس کی طرف سے اشو کئے گئے نمبر بھی لکھے ہوئے ہیں اور پولیس کی لائیٹ بھی لگی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے جرائم میں خاطر خوا کمی دیکھنے میں آئی ہے اور کاروباری لوگ اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

Comments
Loading...