جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے مدنظر پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں۔
کراچی پولیس کی جانب سے جرائم کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات جاری رہیں گے۔
جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے مدنظر پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں۔
کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے مدنظر پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 14 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو ہلاک جبکہ 16 زخمی ڈاکوؤں سمیت 20 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے 18 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، 7 موٹر سائیکلیں اور 2 گاڑیاں برآمد کی گئیں۔
پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں مجموعی طور پر 606 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 28 کلو 598 گرام چرس، آئس/کرسٹل اور ہیروئین برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 100 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔
کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 35 موٹرسائیکلیں اور 5 بڑی گاڑیاں برآمد کیں۔ کراچی پولیس کی جانب سے جرائم کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات جاری رہیں گے۔