پولیس کا فرض مدد آپ کی
ائرپورٹ پر گم ہونے والا چالیس لاکھ مالیت کا سونا پولیس نے ڈھونڈ نکالا
پولیس کا فرض مدد آپ کی
تفصیلات کے مطابق ائرپورٹ پر گم ہونے والا چالیس لاکھ مالیت کا سونا پولیس نے ڈھونڈ نکالا۔ خاتون سائرہ مصطفی کا 7 اگست کو اسلام آباد سے کراچی پہنچی۔ خاتون مسافر اپنا بیگ ائرپورٹ پارکنگ ایریا میں بھول گئی۔
ایس ایچ او کلیم موسیٰ نے بتایا کہ مسافر خاتون کے ہینڈ بیگ میں سونا موجود تھا۔ خاتون کا ہینڈ بیگ پارکنگ ایریا سے کار سوار کو ملا۔ ائرپورٹ کار سوار وہ بیگ اپنے گھر لے گیا۔ خاتون نے تلاش کے مایوس ہوکر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے چوبیس گھنٹے میں بیگ ڈھونڈ نکالا۔ خاتون اپنا سونا ملنے پر انتہائی خوش ہوئی پولیس کی کارکردگی کی تعریف۔