Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ٹنڈو الہیار میں قائم اعلیٰ معیار کا تعلیمی ادارہ خدمت کی ایک عظیم مثال ہے۔ سید سردار علی شاہ

وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ کی ٹنڈوالہیار میں واقع سرگودھیئن اسپرٹ ٹرسٹ پبلک اسکول راشدآباد آمد

0

ٹنڈو الہیار میں قائم اعلیٰ معیار کا تعلیمی ادارہ خدمت کی ایک عظیم مثال ہے۔ سید سردار علی شاہ

سندھ : وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ کی ٹنڈوالہیار میں واقع سرگودھیئن اسپرٹ ٹرسٹ پبلک اسکول راشدآباد آمد۔ صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے ایس ایس ٹی پبلک اسکول راشدآباد کے 19ویں فائونڈیشن ڈے میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ سی ای او ایس ایس ٹی ایئر وائس مارشل قاسم مسعود خان، اور پرنسپل ایس ایس ٹی پبلک اسکول ایئر وائس مارشل طاہر رانجھا نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔ سید سردار علی شاہ کو ایس ایس ٹی پبلک اسکول راشدآباد آنے پر گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اس موقع صوبائی وزیر نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹنڈو الہیار میں قائم اعلیٰ معیار کا تعلیمی ادارہ خدمت کی ایک عظیم مثال ہے۔ طلباء کی سرگرمیاں دیکھ خوشی ہوئی ہے، اسی جذبے کے ساتھ ان آگے بھر کر ملک کی خدمت کرنی چاہیے۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں ٹرافیز اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ صوبائی وزیر نے راشدآباد میں قائم سرگودھیئن انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل ڈولپمینٹ کا بھی دورہ کیا۔

Comments
Loading...