Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

تمام اسٹیک ہولڈر کی باہمی مشاورت سے نیشنل میڈیسن پالیسی مرتب کی جائے۔ سید مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کا دورہ

0

ڈریپ کو ڈبلیو ایچ او لیول 4 تک لانے کا سفر تیز کیا جائے۔ سید مصطفیٰ کمال

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر انسانی جانوں کو لاحق خطرات سے ہمیں ہر حال میں بچانا ہو گا، جعلی ادویات کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر مربوط حکمت عملی تشکیل دی جاۓ گی۔ تمام اسٹیک ہولڈر کی باہمی مشاورت سے نیشنل میڈیسن پالیسی مرتب کی جائے گی۔ فارماسیوٹیکل کمپنیوں میں لوکل معیاری مینوفیکچرنگ کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ جسکے لیے ڈریپ کی پالیسیاں سرمایہ کاری کیلیے سازگار ہونی چاہیئیں بالخصوص غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ کا احساس ہونا چاہیے اس کیلیے سازگار ماحول پیدا کیا جائے۔

اس طرح عالمی تقاضے پورے کر کے ہم ادویات کی برآمدات بڑھا سکتے ہیں۔ نیز موجودہ قوانین کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اور ڈریپ کو ڈبلیو ایچ او لیول 4 تک لانے کا سفر تیز کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر صحت کی سربراہی میں ڈریپ کے افسران کا اجلاس ہوا۔

سی ای او ڈریپ نے سید مصطفیٰ کمال کو ادارے کے فنکشنز کارکردگی اور درپیش چیلنجز کے بارے میں بریفننگ دی۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ہمارے فیصلوں کے اثرات براہ راست انسانی زندگیوں پر ہوتے ہیں، ہمارے فیصلوں اور اقدامات سے پیدا ہونے والے نتائج سے عام آدمی کو فائدہ پہنچنا چاہئے۔

Comments
Loading...