Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ٹریفک انجینئرنگ بیورو (ٹی ای بی) میں مناسب فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث کراچی بھر میں ٹریفک سگنلز کی مرمت، بحالی اور دیکھ بھال کا کام شدید متاثر

اس صورتحال کے نتیجے میں عوام کو شدید مشکلات، ٹریفک جام اور روڈ سیفٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

0

کراچی : کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ٹریفک انجینئرنگ بیورو (ٹی ای بی) میں مناسب فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث کراچی بھر میں ٹریفک سگنلز کی مرمت، بحالی اور دیکھ بھال کا کام شدید متاثر ہو رہا ہے۔

مزید برآں، مختلف ٹریفک انٹرسیکشنز پر زیرِ زمین پاور کیبلز اور ٹریفک سگنل کے آلات کی مسلسل چوری، خصوصاً نشے کے عادی افراد کی جانب سے، ٹریفک سگنلز کے غیر فعال ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

حالیہ واقعات درج ذیل ہیں:۔

ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ ٹریفک انٹرسیکشن: زیرِ زمین پاور کیبل چوری ہونے کے باعث مکمل ٹریفک سگنل سسٹم غیر فعال ہو گیا ہے۔
کورٹ روڈ، صدر ٹاؤن: ٹریفک سگنل کے پولز سے سگنل لائٹس چوری کر لی گئی ہیں۔
علامہ اقبال ٹریفک انٹرسیکشن: پاور کیبلز چوری ہونے کے باعث ٹریفک سگنلز غیر فعال ہیں۔
سر سید ٹریفک انٹرسیکشن: پاور کیبلز چوری ہونے کی وجہ سے ٹریفک سگنل سسٹم متاثر ہے۔

کیبلز اور سرکاری ٹریفک سگنل آلات کی بار بار چوری اور محدود فنڈز کی دستیابی کے باعث ٹی ای بی، کے ڈی اے کو متاثرہ ٹریفک سگنلز کی بحالی اور دیکھ بھال میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس صورتحال کے نتیجے میں عوام کو شدید مشکلات، ٹریفک جام اور روڈ سیفٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لہٰذا گزارش ہے کہ غیر فعال ٹریفک سگنلز کی فوری بحالی اور مرمت کے لیے مناسب فنڈز فراہم کیے جائیں جبکہ متعلقہ پولیس حکام سے بھی درخواست کی جائے کہ کیبلز اور سرکاری ٹریفک سگنل آلات کی چوری میں ملوث افراد، خصوصاً نشے کے عادی افراد، کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے اور حساس ٹریفک انٹرسیکشنز پر مناسب سکیورٹی اور نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔

Comments
Loading...