Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اٹھارہویں ترمیم کی آڑ میں تمام اختیارات و وسائل کو وزیرِ اعلیٰ کے گھر کی باندی بنا دیا گیا ہے۔ حق پرست اراکینِ اسمبلی

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا دھمکی آمیز لہجہ اُن کی بےچینی کو نمایاں کر رہا ہے۔ ایم کیو ایم ارکانِ سندھ اسمبلی

0

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا بیان تعلیم دُشمنی پر مبنی نظام کو مزید تقویت دینے اور جامعات کی خودمختاری پر حملے کے مترادف ہے۔ حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ کے وائس چانسلرز کی تقرری سے متلعق بیان کو حقائق کے منافی اور دھمکی آمیز قرار دے دیا، اپنے جاری کردہ بیان میں حق پرست ارکانِ سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کا بیان تعلیم دُشمنی پر مبنی نظام کو مزید تقویت دینے اور جامعات کی خودمختاری پر حملے کے مترادف ہے سندھ میں بدترین اور بدعنوان حکومت نے تمام شعبہ ہائے زندگی کو انتہائی پستی میں دھکیل کر نام نہاد کوٹہ سسٹم کے خُفیہ مقاصد کو منطقی انجام تک پہنچا دیا ہے اور اب اعلی تعلیمی اداروں میں بھی من مانی افسر شاہی کو بٹھانے کی سازش جاری ہے لیکن مہمیشہ کی طرح متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اِن تمام مذموم عزائم کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔

حق پرست اراکینِ صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا وزیرِ اعلیٰ سندھ کا دھمکی آمیز لہجہ اُن کی بےچینی کو نمایاں کر رہا ہے اٹھارہویں ترمیم کی آڑ میں تمام اختیارات و وسائل کو وزیرِ اعلیٰ کے گھر کی باندی بنا دیا گیا، حق پرست اراکینِ اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مذموم مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے من پسند افراد کو اِداروں پر مسلط کرنا چاہتی ہے مگر ایم کیو ایم انکے عزائم کو ناکام بنائے گی۔

Comments
Loading...