دن میں لیں گے ٹرمپ حلف اور رات میں ہوں گی ڈانس پارٹی
امریکہ کی ایک خوبصورت روایت جس کی ایک دلچسپ تاریخ ہے
دن میں لیں گے ٹرمپ حلف اور رات میں ہوں گی ڈانس پارٹی
تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ایک خوبصورت روایت، جس کی ایک دلچسپ تاریخ ہے۔ وہ ہیں ڈانس پارٹیز، جنہیں ’’اناگرل بال‘‘ کہا جاتا ہے۔ یہ تقریبات نہ صرف صدر کی جیت کے جشن کا حصہ ہیں، بلکہ امریکی ثقافت اور سیاست کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہیں۔ یہ روایت کیسے شروع ہوئی۔
امریکہ میں صدر جس دن حلف اٹھاتے ہیں۔ اوسی دن وہ خاتون اول کے ساتھ کئی ڈانس پارٹی میں بھی شرکت کرتے ہیں۔ اس ڈانس پارٹی میں بہت سے مہمان بھی شرکت کرتے ہیں اور ان کی جیت کے جشن میں ان کا ساتھ دیتے ہیں۔ خاتون اول کا لباس کتنا اچھا تھا اور اس کو کس نے بنایا تھا ؟ اس پر بھی بات کی جاتی ہے۔ یوں پہلا صدارتی دن ختم پوتا ہے۔
پہلی بار اس روایت کو سن 1809 میں صدر جیمز مڈیسن اور خاتون اول ڈالی کے اعزاز میں شروع ہوئی تھی۔ واشنگٹن ڈانسنگ اسمبلی نے اس وقت ایک تقریب منعقد کی تھی۔ جس میں 400 سے زیادہ مہمان شریک ہوئے تھے۔ اس کو اس وقت اتنا پسند کیا گیا کہ یہ ایک روایت بن گئی۔
اس وقت صدر ٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر یہ تقریب تین سرکاری بالز منعقد کئے جارہے ہیں۔ جس میں صدر ٹرمپ، خاتون اول کے ساتھ شرکت کریں گے۔