تھانہ گلبہار پولیس کی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کامیاب کارروائی، دو ملزمان گرفتار
کراچی : تھانہ گلبہار پولیس کی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کامیاب کارروائی، دو ملزمان گرفتار ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مورخہ 16 دسمبر 2025 کو تھانہ گلبہار کے ایس ایچ او کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فردین ولد کاشف اور شاہمیر ولد ملک کے نام سے ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا ایک عدد ویوو موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان تھانہ گلبہار میں درج ایف آئی آر نمبر 249/2025، بجرم دفعہ 382 تعزیراتِ پاکستان کے مقدمے میں مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے سی آئی سی لیاقت آباد ڈویژن کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں تفتیش کا عمل جاری ہے۔
پولیس کی جانب سے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اسٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔