تفصیلات کے مطابق صبا قمر پاکستان کی ایک مشہور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے اپنی اداکاری سے یہ نام بنایا ہے۔ حال ہی میں ان کو ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک ڈرامے میں دیکھا جاسکتا ہے جس کا نام معمہ ہے۔
اس ڈرامے میں ان کی اداکاری کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پورا ڈرامہ ان ہی کے گرد گھومتا ہوا نظر آرہا ہے۔ انہوں نے اس میں اپنے قردار کو جس طرح شوٹ کرایا ہے اس کا جواب نہیں ملتا ہے۔
اس ڈرامے کا ٹیزر لگاتے ہوئے صبا قمر نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر لکھا کہ ہر چیز غیر معمولی نہیں ہوتی اور ہر خاموشی جنوں کو چھپا نہیں دیتی۔ معمہ ایک پراسرار، انسانی، ایسے طریقوں سے پریشان کن ہے جس کی آپ کو توقع نہیں ہوگی۔ قسط 3 اس بدھ، شام 8 بجے ہم ٹی وی پر ایک اور سچائی سے پردہ اٹھاتی ہے۔ میرے ساتھ رہو۔ کہانی خود کو ظاہر کرتی ہے… ایک وقت میں ایک تہہ۔