ہم سب نے مل کر اس شہر کی خدمت کرنی ہے اور اسے بہتر بنانا ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
کراچی کے انڈسٹریل زونز کے انفراسٹرکچر کی بحالی سے متعلق اہم اجلاس منعقد۔
کراچی : شہر کے انڈسٹریل زونز کے انفراسٹرکچر کی بحالی سے متعلق اہم اجلاس منعقد۔ اجلاس کی صدارت میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کی۔ انڈسٹریل ٹریڈ ایسوسی ایشنز کی جانب سے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مختلف تجاویز پیش۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ فنڈز سے متعلق امور تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، آئندہ کابینہ اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔ سندھ حکومت تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے۔ سندھ حکومت نے کراچی کے لیے میگا اسکیمیں دی ہیں، مزید اسکیمیں بھی لائی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشنز جلد از جلد اپنی اسکیمیں تیار کر کے ارسال کریں تاکہ انفراسٹرکچر کی بحالی کا عمل فوری شروع ہو سکے۔ ہم شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ ہم سب نے مل کر اس شہر کی خدمت کرنی ہے اور اسے بہتر بنانا ہے۔
اجلاس میں سیکریٹری انڈسٹریز یاسین شر، مختلف انڈسٹریل ایسوسی ایشنز کے نمائندگان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔