Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ملازمین کے جائز حقوق ان تک پہنچائے جائیں۔ مولا بخش شیخ

ہیلتھ پروفیشنل الاونس و دیگر مسائل بھی بجٹ سے پہلے ہی کیبنٹ میٹنگ کے زریعے حل کروا لئے جائیں گے۔

0

ملازمین کے جائز حقوق ان تک پہنچائے جائیں۔ مولا بخش شیخ

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کے مرکزی صدر جناب قیوم مروت صاحب، مرکزی جنرل سیکریٹری احسان جتوئی صاحب، صوبائی صدر سندھ اسد اللہ سامٹیو صاحب، جنرل سیکریٹری علی اعظم شاہ، سیکریٹری انفارمیشن امیر علی دیناری، سیکریٹری انفارمیشن کراچی ڈویژن محمد نوید انور، پیر سائیں ذیشان علی شاہ سینئر رہنما پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل سٹاف اور انکی ٹیم جس میں رفیق احمد کیریو سرفراز احمد سومرو قیصر خان منگنیجو قائم علی شر۔

یاسر سلطان فرحان اور شازیہ اشفاق نے سیکریٹری صحت سندھ جناب ذوالفقار علی شاہ صاحب اور ایڈیشنل سیکریٹری مولا بخش شیخ صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے سندھ بھر کے پیرا میڈیکل اسٹاف و سپورٹنگ اسٹاف کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

چار نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کی درخواست کی، جس پر سیکریٹری ہیلتھ ذولفقار علی شاہ صاحب و ایڈیشنل سیکریٹری مولا بخش شیخ صاحب نے فوری طور پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز حیدرآباد کو فون پر ہدایات جاری کیں کہ ڈی پی سی پر اب تک عمل درآمد کروایا جائے۔ ملازمین کے جائز حقوق ان تک پہنچائے جائیں۔ ہیلتھ پروفیشنل الاونس و دیگر مسائل بھی بجٹ سے پہلے ہی کیبنٹ میٹنگ کے زریعے حل کروا لئے جائیں گے۔

Comments
Loading...