Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نوجوانوں میں کاروباری سوچ کو فروغ دینا ضروری ہے تاکہ وہ روزگار کے متلاشی کے بجائے روزگار پیدا کرنے والے بن سکیں۔ سید سردار علی شاہ

حبیب یونیورسٹی میں جعفر فیملی فاؤنڈیشن انسٹیٹیوٹ آف ڈیزائن تھنکنگ، انٹرپرینیورشپ اور لیڈرشپ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

0

کراچی : وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ کی حبیب یونیورسٹی کراچی آمد حبیب یونیورسٹی میں جعفر فیملی فاؤنڈیشن انسٹیٹیوٹ آف ڈیزائن تھنکنگ، انٹرپرینیورشپ اور لیڈرشپ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کا مقصد حبیب یونیورسٹی میں جعفر فیملی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے قائم ہونے والی آئیڈیا لیب کے مقاصد اور اہمیت کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر حبیب یونیورسٹی کے چانسلر محمد حبیب، چیئرمین جعفر فیملی فائونڈیشن جعفر تقی مصطفیٰ و دیگر نے شرکت کی۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے نئے تعلیمی ادارے کے قیام کو جدت، قیادت اور تحقیق کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

سید سردار علی شاہ نے کہا کہ جعفر فیملی فاؤنڈیشن اور حبیب یونیورسٹی کے اشتراک سے قائم آئیڈیل لیب سے طلبہ کو عملی مہارتوں سے آراستہ ہو سکیں گے۔ طلبہ میں ڈیزائنگ تھنکنگ کے ذریعے مسائل کو نئے زاویے سے سمجھنے اور حل کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا ضروری ہے۔ نوجوانوں میں انٹرپرینیورشپ (کاروباری سوچ) کو فروغ دینا ضروری ہے تاکہ وہ روزگار کے متلاشی کے بجائے روزگار پیدا کرنے والے بن سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی تبدیلی زندگی کے سماجی، تعلیمی اور معاشی مسائل پر عملی منصوبے تیار کرنے سے ممکن ہو سکتی ہے۔

وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے لیب کو مستقبل کے باصلاحیت اور ذمہ دار قائدین کی تیاری کا مرکز قرار دیا۔ تقریب میں اساتذہ، طلبہ، تعلیمی ماہرین اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت۔

انسٹیٹیوٹ آف ڈیزائن تھنکنگ، انٹرپرینیورشپ اینڈ لیڈرشپ کو مستقبل کے قائدین کی تیاری کا مرکز قرار دیا گیا۔

Comments
Loading...