Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن جاری

0

کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔ حالیہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر جرائم پیشہ عناصر اور مشتبہ افراد کی نشاندہی کے لیے تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا کی حدود (مدینہ کالونی کچی آبادی، بلاک 22، ایف بی ایریا) میں مؤثر گرینڈ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن ایس ڈی پی او ایف بی انڈسٹریل ایریا اور ایس ڈی پی او نیو کراچی کی نگرانی میں انجام دیا گیا، جس میں 42 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ دورانِ آپریشن مشتبہ افراد کی چیکنگ جبکہ گھروں اور داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی گئی۔

Comments
Loading...