Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

عالمی یومِ تعلیم 2026 کے موقع پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کا پیغام۔

سچ اور جھوٹ میں تمیز تعلیم سے آتی ہے، اخلاقی اقدار انفارمیشن کے دور کی بنیادی ضرورت ہیں۔ سید سردار علی شاہ

0

کراچی : عالمی یومِ تعلیم 2026 کے موقع پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کا پیغام۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم پائیدار ترقی، معاشی استحکام اور سماجی ہم آہنگی کی بنیاد ہے۔ رواں سال عالمی یومِ تعلیم کا تھیم “تعلیم کی تشکیل میں نوجوانوں کی صلاحیت” نوجوانوں کے فعال کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ نوجوان اب صرف تعلیم کے مستفید نہیں بلکہ تعلیمی نظام کے شریک خالق اور فیصلہ ساز بھی ہیں۔ سچ اور جھوٹ میں تمیز تعلیم سے آتی ہے، اخلاقی اقدار انفارمیشن کے دور کی بنیادی ضرورت ہیں۔

صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ میں تعلیم کی ترقی کے لیے میرٹ پر اساتذہ کی بھرتیاں، ٹیچنگ لائسنس اور اساتذہ کی تربیت جیسے اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے۔ پوسٹ پرائمری تعلیم کو جاری رکھنے کے لیے 2000 سے زائد اسکولز کی اپگریڈیشن کر دی گئی ہے۔ اسکول کو انتظامی طور پر مستحکم کرنے کے لیے اسکول سطح پر مالی وسائل کو منتقل کیا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ 18 ارب روپے اسکول اسپیسفک بجیٹ کے طور پر منتقل ہوۓ ہیں، جس ہیڈ ماسٹر اسکول کے معاملات خود حل کر سکیں گے۔ سندھ میں کلسٹرنگ پالیسی کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جس سے اتنظامی عمل مزید مستحکم ہوگا۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ اساتذہ کے ٹرانسفر جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے ای-ٹرانسفر کا نفاذ ہو چکا ہے۔ ای-ٹرانسفر کی مدد سے اساتذہ آفیسز کے چکر کاٹنے کے بجاۓ گھر بیٹھے اپنے مسائل کے حل کے لیے درخواست جمع کر سکتے ہیں۔ سندھ میں سیلاب متاثرہ اسکولز کی بحالی کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے، اسکولز کی نئی عمارتیں موسمیاتی اثرات برداشت کرنے کے قابل بنائی جا رہی ہیں۔ سندھ نے ملک میں پہل کرتے ہو نان فارمل ایجوکیشن کے اقدامات کا آغاز کیا تاکہ اسکول سے باہر بچوں کو تعلیم مکمل کرنے میں مدد کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اسکولز سطح پر تعلیم کے ساتھ تکنیکی تعلیم دینے کے اقدامات بھی کیے جا چکے ہیں۔ دور دراز علاقوں میں تعلیمی اقدامات کے سبب سندھ میں داخلا کا تناسب خصوصً لڑکیوں کی داخلا بڑھی ہے۔ اسکولز کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال سے تعلیمی نتائج اور طلبہ کی صلاحیتوں میں بہتری آ رہی ہے۔ سندھ تعلیم کی ترقی ہے حوالے سے ہر امید ہے، حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے نتائج آنا شروع ہو چکے ہیں۔

Comments
Loading...