شہر کو کچرا گھر بنانے والوں کے لیے واضح پیغام ، اب کوئی رعایت نہیں
شہر میں گندگی پھیلانے والوں کے خلاف شکنجہ سخت!
کراچی : بلدیہ عظمیٰ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نہ صرف انفراسٹرکچر کی بہتری کا سلسلہ تیز کر دیا ہے بلکہ صفائی کے نظام کو بھی فول پروف بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
محکمہ انسداد تجاوزات کے بعد اب محکمہ انفورسمنٹ بھی متحرک ہوچکا ہے۔ سینئر ڈائریکٹر نبیل بلوچ کی سربراہی میں ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور گندگی پھیلانے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔
شہر میں گندگی پھیلانے والوں کے خلاف شکنجہ سخت!. شہر کو کچرا گھر بنانے والوں کے لیے واضح پیغام — اب کوئی رعایت نہیں۔