Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

اقلیتی برادری خود کو گنوانے کیلئے احتجاج کرے ایم کیو ایم آپ کے ساتھ ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول

ایم کیو ایم پاکستان رنگ نسل و مذہب میں کوئی تفریق نہیں رکھتی ہم اقلیتی برادری کو اقلیت نہیں بلکہ اپنے طاقت سمجھتے ہے۔ کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول

0

اقلیتی برادری خود کو گنوانے کیلئے احتجاج کرے ایم کیو ایم آپ کے ساتھ ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں اقلیتی امورکمیٹی کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطا ب۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقے جہاں پر ہم اور آپ رہتے ہیں 50سال سے ان شہروں کو کم گنا جاتا رہا ہے، 2017 کی مردم شماری میں آبادی آدھی کردی گئی لیکن زیادتیوں کا یہ سلسلہ 2023 میں بھی جاری رکھتے ہوئے آبادی مزید کم دکھانے کی سازش کی گئی تھی۔ جس کو ہم سب کی مشترکہ جدوجہد نے ناکام بنایا۔

آپ سب وعدہ کریں اس جنگ میں اپنی جدوجہد آخر تک جاری رکھیں گے۔ اس شہر میں رہنے والوں کا مقدر اور مقصد ایک جیسا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں اقلیتی امورکمیٹی کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

انکا کہنا تھا کہ ہم اقلیتی برادری کو اقلیت نہیں اپنے طاقت سمجھتے ہیں ہمیں آپ کی ضرورت صر ف انتخابات میں نہیں بلکہ ہر وقت ہے میری مائیں بہنیں اور میرے بھائی جو اس پنڈال میں بیٹھے ہیں کسی دلیل کسی مقصد کی بنیاد پر یہاں موجود ہیں۔ آپ سب ایم کیو ایم کا پیغام گھر گھر تک پہنچانے کیلئے کافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب اسلام کے نام پر کچھ سازشیوں نے دہشتگردی مچائی ہوئی تھی تو بڑی بڑی سیاسی جماعتیں آپ کے تحفظ اور حقوق کیلئے آوازاٹھانے سے گھبراتی تھیں واحد ایم کیو ایم ہی ہے جو رنگ نسل و مذہب میں کوئی تفریق نہیں رکھتی اس کے قیام کا مقصد ہی مظلوموں، محروموں اور مجبوروں جن کے ساتھ بھی ظلم ہورہا ہے انھیں انکا حق دلانا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ 20سالوں میں ایک ایسا وقت گزرا ہے اس میں جتنی وضاحت اور بلند طریقے سے ایم کیو ایم نے آواز اٹھائی ہے یہ اب آپ سب کی ذمہ داری ہے کے پاکستان میں بسنے والے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی تمام حقائق سے روشناس کرائیں۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ پاکستان میں رائج جاگیردارانہ جمہوریت اور ان کے بطن سے نکلنے والی بڑی بڑی سیاسی جماعتیں یہ بنیادی لحاظ سے جاگیرداروں کی جماعتیں ہیں ان کے سبب پاکستان کے عوام کی بنیادی ضروریات خرید و فروخت کی نظر ہیں آپ سب ایم کیو ایم کو مضبوط کیجئے تاکہ سب حق میں بلند ہونے والی آواز مزید مضبوط ہو ہم نے صرف اپنے حقوق کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کے تمام طبقات کے حقوق کیلئے نہ صرف پاکستان بلکہ پاکستان سے باہر بھی آواز اٹھائی ہے پاکستان کی ریاست اور سرکار کہتی رہی ہے کہ اپنی حفاظت کیجئے کیو نکہ آپ اقلیت کے حق میں بلند ہونے والی سب سے مضبوط آواز ہیں اب پاکستان کی اقلیتی مذہبی اکائیوں کے فیصلہ کرنے کاوقت آگیا ہے کہ آپ کو ان کا ساتھ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو اپنے مفاد کیلئے آپکا استعمال کرتے ہیں یا وہ لوگ جو مشکل سے مشکل وقت میں آپ کے حق کیلئے لڑتے ہیں اور دین اسلام میں بھی اقلیت کے حقوق کے مکمل تحفظ کا حکم ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم انشا اللہ دوبارہ خودکو اور سندھ کے شہری علاقوں کو درست گنوانے کیلئے کھڑے ہونگے اور چاہتے ہیں کہ ہماری اقلیتی برادری خود کواور اس شہر کو گنوانے کیلئے احتجاج کریں اور یہ ثابت کریں کے اس شہر کے دکھ درد مسئلوں کے ساتھ آپ بھی جڑے ہوئے ہیں تعداد کی بنیاد پر خود کواور اس شہر کو گنوائیں اور ہم آپ کی آواز سے آواز بلند کرنے کیلئے آئیں گے۔

آنے والے ہفتے میں پریس کلب پراقلیتی برادری احتجاج کر یگی اس شہر کو حق ملے گا تو صرف ہمیں نہیں بلکہ سب کو ملے گااس شہر میں سہولتیں آئیں گی تو اس سے سب مستفید ہونگے شہر کے بنیادی مسائل پانی ہر گھر کوملے،گا کچرا ہر گلی سے اٹھے گا نوکریاں ہم سب کے بچوں کو ملیں گی تعلیم کا انتظام ہوگا تو ہم سب مل کر کراچی کو پڑھا لکھا شہر بنائینگے۔

Comments
Loading...