Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان سے عمیر عثمانی اور جاوید صدیقی کی قیادت میں اہم ملاقات ۔

0

کراچی : ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ صاحب کے بعد، ,ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان سے عمیر عثمانی اور جاوید صدیقی کی قیادت میں اہم ملاقات کی گئی۔

ملاقات میں لا اینڈ ارڈر کے مسئلے پر تفصیلی بات چیت کی گئی، بالخصوص نارتھ ناظم آباد، شادمان، بفر زون جیسے حساس علاقوں میں موجود اسنیچنگ پوائنٹس پر خصوصی غور کیا گیا۔ علاقوں میں نفری بڑھانے پر زور دیا گیا، خاص طور پر شاہین فورس کی مؤثر تعیناتی اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان صاحب نے مکمل تعاون اور بروقت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ تاجر برادری سماجی رہنما اور پولیس کا اشتراک جرائم کے خاتمے کے لیے مشترکہ جدوجہد اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

Comments
Loading...