شادمان ٹاون میں جماعت اسلامی کے منتخب نمائیندوں کو کڑی تنقید کا سامنا۔ وجہ کیا ہے ؟؟؟
مکانات کے آگے کی جگہ توڑنے کے بعد بہت سے مکان کے آگے ملبہ ویسے ہی پڑا ہوا ہے۔
کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی 2، جس کے چئیرمین کا نام فرحان سہیل، وائس چئیرمین عاطف علی خان جو کہ نارتھ ناظم آباد کے ٹاون چئیرمین بن گئے ہیں۔ اس کے بعد وارڈ کونسلر موجود ہیں، جس میں منیب وسیم، کلیم اختر اور جاوید اختر موجود ہیں۔ اس کے بعد لیبر کونسلر جناب تنویر صاحب موجود ہیں۔ ایسی طرح یوتھ کونسلر اور خواتین کونسلر بھی موجود ہیں۔ یوسی چئیرمین نے اپنی ٹیم میں کچھ کوآرڈینیٹر بھی شامل کئے۔
شادمان ٹاون میں رہنے والی عوام سب کو جانتی ہی نہیں ہے حالہ کہ بلدیات اب آخری سال میں داخل ہوچکا ہے۔ اسکی وجہ کیا ہے؟ اسکی وجہ جو سمجھ آتی ہے وہ یہ کہ شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے اور سیکٹر 14-بی میں 3 وارڈ لگتے ہیں۔ جس میں وارڈ 1، وارڈ 2 اور وارڈ3 ہیں۔ لیکن وہاں موجود عوام صرف اور صرف چئیرمین فرحان سہیل اور کونسلر منیب وسیم کو جانتی ہے اور ان کے ساتھ عمیر طلحہ اور مشائق نور خان کو۔ اس کے علاوہ باقی کونسلر کے نام تک عوام کو پتہ نہیں ہیں۔
حال ہی میں ٹاون چئیرمین عاطف علی خان نے ابدار پارک میں افتتاحی تقریب سے خاب کرتے ہوئے بتایا کہ سیکٹر 14 اے کی گلیاں بننے جارہی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ابدار پارک کو بھی بنایا جائے گا۔
ایسی طرح شادمان ٹاون سیکٹر 14بی میں ابھی تک جماعت اسلامی کی طرف یا ٹاون کی طرف سے سڑکیں بنانے کے حوالے سے کوئی بھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ جو اسٹیٹ لائیٹ ٹاون اور یوسی نے مل کر لگائی تھیں وہ بھی خراب ہونا شروع ہوگئی ہے۔ یوسی کی ٹیم سے سوال کریں کہ کام کب شروع ہوگا تو ان کو کچھ معلوم نہیں ہے۔ انکا کہنا ہے بہت جلد ہوگا۔
سوشل میڈیا واٹس ایپ کے کچھ گروپ موجود ہیں۔ جہاں جماعت اسلامی کے لوگوں کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یوسی والوں نے بھی ایک گروپ بنا رکھا ہے جس میں جماعت اسلامی کی تمام پوسٹ شئیر کی جاتی ہیں لیکن اگر کوئی ان پر تنقید کرے تو اس کی پوسٹ ڈیلیٹ کردی جاتی ہے یا پھر اس بندے کو ہی گروپ سے نکال دیا جاتا ہے۔
علاقہ میں کچھ لوگ اس وجہ سے بھی ناراض نظر آتے ہیں کہ ان کے ایرایا کے کونسلر نے آج تک ان کے درمیان آکر ان کے مسائل کو سننے اور اس کے حل کے لئے کوئی بھی بات نہیں کی ہے۔
عوام کو نظر آرہا ہے کہ یوسی چئیرمین اور ٹاون چئیرمین دونوں کا تعلق ہی جماعت اسلامی سے ہے لیکن ان کے درمیان کافی فاصلہ ہے۔ ٹاون کوئی بھی کام کرے تو یوسی کو اس کا پتہ ہی نہیں ہوتا ہے۔ حال ہی میں 14اے میں کام کے اعلان کے بعد حیدر فوڈز کی ایک گلی جس کی سڑک اچھی تھی صرف اس پر پیچ ورک درکار تھا ٹیکٹر چلا دیا گیا۔ علاقہ مکین نے جب واٹس ایپ گروپ میں شئیر کیا تو یوسی کی ٹیم نے جا کر اس کام کو روکا کہ یہاں کام نہیں ہونا ہے۔
حالہ کہ دیکھا جائے تو یوسی اور ٹاون نے مل کر شادمان ٹاون سیکٹر 14اے اور سیکٹر 14بی میں بہت سی گلیوں میں سیوریج اور پانی کی لاین ڈالی ہے۔ لیکن عوام کا کہنا ہے کہ اس کے بعد سوئی گیس نے بھی کام کیا ہے۔ جس کے بعد علاقہ میں سڑک کا کام بہت زیادہ ضروری ہوگیا ہے۔ لیکن اس پر کوئی کام نہیں کیا جارہا ہے۔
اسٹریٹ لائیٹ جو یوسی اور ٹاون نے لگائیں تھی وہ اب خراب ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ ان کو ٹھیک بھی نہیں کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے عوام نے علاقہ میں موجود جماعت اسلامی کے لوگوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ یوسی چئیرمین اور کونسلر نے جو عوام سے وعدہ کیا ہے وہ کب پورا ہوتا ہے۔