Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ویکسین لگوانے والے اور لگانے والے دونوں ہی میرے بچوں کی طرح ہیں۔ ڈاکٹر سکندر علی میمن

پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کی مرکزی و صوبائی قیادت کے ہمراہ کراچی ڈویژن کے زمیداران کی پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر سکندر علی میمن سے ملاقات۔

0

ویکسین لگوانے والے اور لگانے والے دونوں ہی میرے بچوں کی طرح ہیں۔ ڈاکٹر سکندر علی میمن

کراچی : پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کی مرکزی و صوبائی قیادت کے ہمراہ کراچی ڈویژن کے زمیداران کی پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر سکندر علی میمن سے ملاقات۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی پی آئی کا عہدہ سنبھانے پر مبارکباد پیش کی اور سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا۔

بعد ازاں ویکسینیٹرز کے مسائل پر گفتگو کی گئی جس میں پیٹرول کارڈ، یا آئی آر ڈی کے تحت زندگی محفوظ ایپلیکیشن کے زریعے پیٹرول کا اجراء ، ویکسینیٹرز کے حوالے سے ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی اور ٹرانسفر پوسٹنگ کے نکات زیر گفتگو رہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر سکندر علی میمن کا کہنا تھا کہ ویکسین لگوانے والے اور لگانے والے دونوں ہی میرے بچوں کی طرح ہیں۔ ویکسینیٹرز کے مسائل حل کرنا ہماری زمیداری ہے، اور بچوں تک ویکسین پہنچانا ہم سب کی زمیداری ہے۔ ویکسینیٹرز اپنی ڈیوٹی کو ایمان داری سے سر انجام دیں۔ بچوں کے مستقبل کے ساتھ کسی صورت کوتاہی برداشت نھی کی جائے گی۔ یہی روشن پاکستان کی ضمانت ہے۔

Comments
Loading...