میئر کراچی کا نیو ایم اے جناح روڈ کی بحالی کا حکم۔
کراچی : میئر کراچی کا نیو ایم اے جناح روڈ کی بحالی کا حکم۔
شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نیو ایم اے جناح روڈ کی خستہ حال صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے فوری مرمت کے احکامات جاری کیے، جس پر متعلقہ ٹیم نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔
میئر کراچی نے شہر کی مزید سڑکوں کے دوروں کا بھی اعلان کیا ہے اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔