Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے مون سون کے پیشِ نظر نالوں کی صفائی کا آغاز کر دیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا شہر کا دورہ، پی آئی ڈی سی کالونی کے قریب ہجرت کالونی نالے کا معائنہ۔

0

کراچی : بلدیہ عظمیٰ کراچی نے مون سون کے پیشِ نظر نالوں کی صفائی کا آغاز کر دیا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا شہر کا دورہ، پی آئی ڈی سی کالونی کے قریب ہجرت کالونی نالے کا معائنہ۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ میونسپل کمشنر ابرار جعفر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو نالوں کی صفائی سے متعلق بریفنگ دی۔

میئر کراچی نے کہا کہ نالوں کی صفائی کا مقصد مون سون کے دوران بہتر انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔ گزشتہ سال بھی صورتحال بہتر رہی تھی، اس سال مزید بہتر بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے تمام بڑے نالوں کی صفائی کا کام جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، جبکہ انتظامات میں کوتاہی کی صورت میں ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Comments
Loading...