یہ وہ ملازمین ہیں جو ریٹائرمنٹ کے سات، آٹھ سال گزر جانے کے باوجود اپنی واجبات کی رقم سے محروم تھے۔ میئر کراچی
آج بلدیۂ عظمیٰ کراچی میں ریٹائرڈ ملازمین کی گریجویٹی کے مسئلے کے حل کے لیے ایک اہم اقدام اٹھایا گیا، جس کے تحت میرے ہاتھوں 31 کروڑ روپے کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ میئر کراچی
کراچی : میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج بلدیۂ عظمیٰ کراچی میں ریٹائرڈ ملازمین کی گریجویٹی کے مسئلے کے حل کے لیے ایک اہم اقدام اٹھایا گیا، جس کے تحت میرے ہاتھوں 31 کروڑ روپے کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ یہ وہ ملازمین ہیں جو ریٹائرمنٹ کے سات، آٹھ سال گزر جانے کے باوجود اپنی واجبات کی رقم سے محروم تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کیا، اور جو منافع حاصل ہوا اسے پنشن اور گریجویٹی کی ادائیگی کے لیے مختص کیا۔ ہم تمام دستی (مینول) ریکارڈ ختم کر رہے ہیں، اب ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن آئی ڈی کارڈ جاری کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ پنشن ویریفکیشن اور سیپ سسٹم بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے ہم ایک بڑی بے ضابطگی کی نشاندہی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ہم نے 1,200 غلط پنشنرز کی نشاندہی کرکے ان کی پنشن روک دی ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ اس اقدام سے ہر ماہ 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کی بچت ہوگی۔