Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے میئر مرتضی وہاب کی بلاول ہاؤس میں ملاقات

شہر کی ترقی کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت

0

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے میئر مرتضی وہاب کی بلاول ہاؤس میں ملاقات

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو میئر کراچی مرتضی وہاب نے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران کراچی کے چھ بڑے منصوبوں کی تکمیل سے متعلق بریفنگ دی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ابراہیم حیدری ملیر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون ریلوے کالونی کے اوپر 120 دن کی مختصر مدت میں پل کی تعمیر کی گئی۔ عظیم پورہ فلائی اوور 93 دن میں مکمل کیا ہے، اس سہولت سے کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی اور ایئرپورٹ جانے والے مسافروں کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں کراچی کے شہریوں کی سہولت کے لئے نہ صرف شاہراہ بھٹو کی تعمیر کی گئی بلکہ کریم آباد انڈرپاس، سینیٹرتاج حیدرپل، کورنگی کازوے پل بھی تعمیر ہوئے۔ گٹر باغیچہ میں سیوریج ٹریٹمنٹ فیسلٹی کے پاکستان کا سب سے بڑا یومیہ 100 ملین گیلن پلانٹ تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو میئر کراچی مرتضی وہاب نے شہر کے نئے پمپنگ اسٹیشنز اور آر او پلانٹس سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

شہر کی ترقی کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت۔

Comments
Loading...