Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

میں اچھی حالت میں نہیں ہوں لیکن اتنا برا بھی نہیں ہوں۔ سونم وانگچک

سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال جاری، مودی سرکار خاموش

0

تفصیلات کے مطابق سونم وانگچک ایک ہندوستانی انجینیئر کارکن، اختراعی، تعلیمی اصلاح کار اور ماہر ماحولیات ہیں۔ وہ لداخ کے طلباء کی تعلیمی اور ثقافتی تحریک کے بانی ڈائریکٹر ہیں۔ وہ پچھلے کچھ دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔

حال ہی میں ان کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ بڑی مشکل سے آج پھر آپ لوگوں سے جڑ پا رہا ہوں۔ 18وہں دن، کیونکہ آپ لوگوں کے میسیج آئے کہ میں بھوک ہڑتال توڑ دوں۔ بزگ اور نیتا مجھ سے آکر کوئی پیار سے اور کوئی غصہ سے بول رہے ہیں۔ کچھ نے تو عدالت سے اپیل بھی کی ہے کہ حکومت مجھ کو زبردستی کھانا کھلوائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں کھا بھی لوں تو اس سے کیا بدلے گا اور کیا پیغام جائے گا۔ سرکار کو تو یہی لگے گا کہ جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے وہ بیتھ جاتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری حالت ایسی بھی نہیں ہے کہ میں 2 یا 4 دن میں مر جاوں۔ بہت سارے میڈیکل ٹیسٹ ہورہے ہیں۔

Comments
Loading...