واٹر ہائیڈرنٹ کے ساتھ موجود بفرزون کی گلی میں پانی کی شدید قلت، واٹر بورڈ خاموش
مہنگائی کے دور میں علاقہ کے لوگ 6 سے 7 ہزار روپے کا ٹینکر خریدنے پر مجبور۔
واٹر ہائیڈرنٹ کے ساتھ موجود بفرزون کی گلی میں پانی کی شدید قلت، واٹر بورڈ خاموش
تفصیلات کے مطابق بفرزون نارتھ ناظم آباد میں ڈی سی آفس کے پیچھے والی گلی میں پینے کے پانی کی شدید قلت کی وجہ سے عوام کافی پریشان نظر آتی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں وہ لوگ پینے کا پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجور ہیں۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ پانی پہلے آتا تھا لیکن اب 30 سے 35 دنوں سے پانی نہیں آرہا ہے۔ موٹر چلانے پر پہلے 1 سے 2 گھنٹوں تک گٹر کا کالا پانی آتا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کو بار بار اپنی موٹروں کی صفائی بھی کرانی پڑتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے نارتھ ناظم آباد ایکسی این جناب سہیل طعیب سے اس معاملے پر درخواست بھی کی تھی لیکن ابھی تک اس پر کوئی ویکشن نہیں لیا گیا۔
انہوں نے ڈی سی صاحب طاحہ سلیم اور واٹر بورڈ ایکسی این جناب سہیل طعیب سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معملہ کا ایکشن لیں اور ان کی مشکل کو آسان کریں۔