فریال تالپور سے چنیوٹ سے منتخب سابق رکن پنجاب اسمبلی قاضی علی حسن کی زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات
فریال تالپور سے ملاقات میں سابق ایم پی اے قاضی علی حسن نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا
آج پنجاب سمیت پورے پاکستان کی واحد امید چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں۔ قاضی علی حسن
اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے ملاقات۔ فریال تالپور سے چنیوٹ سے منتخب سابق رکن پنجاب اسمبلی قاضی علی حسن کی زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔ فریال تالپور سے ملاقات میں سابق ایم پی اے قاضی علی حسن نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
فریال تالپور سے ملاقات میں قاضی علی حسن نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
قاضی علی حسن نے کہا کہ آج پنجاب سمیت پورے پاکستان کی واحد امید چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں۔
فریال تالپور نے قاضی علی حسن کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
فریال تالپور نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں پیپلز پارٹی اب نئے عزم کے ساتھ مزید فعال کردار ادا کرے گی۔ پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے کیلیے عوام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں۔
اس موقع پر نیئر حسین بخاری، راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، سید حسن مرتضیٰ، سید عنایت علی شاہ،سید علی رضا زیدی اورسید کلیم بھی موجود تھے۔