بلدیاتی امور اور بلدیہ عظمیٰ کے زیرِ انتظام اداروں کے علاوہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عوامی خدمت کا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔
کراچی : بلدیاتی ادوار کی تاریخ میں میئر کراچی نے ایک اور تاریخ رقم کردی۔ بلدیاتی امور اور بلدیہ عظمیٰ کے زیرِ انتظام اداروں کے علاوہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عوامی خدمت کا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔
کراچی میں پہلی بار شہری حکومت بلدیہ عظمیٰ نے ایک سو گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ نہ صرف بنایا گیا بلکہ صاف پانی کی فراہمی اور سولر سسٹم کی سہولت کے ساتھ اسے مکمل کرکے مستحق خاندانوں کے حوالے بھی کردیا گیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع ملیر کی یونین کونسل چوکنڈی میں مستحق اقلیتی خاندانوں میں ایک سو گھر تقسیم کرکے ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا۔